اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزارت داخلہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے سرحدی سلامتی مجید آقا بابایی نے کہا ہے کہ ترکی نے اپنے مشرقی حصوں میں ایرانی سیاحوں اور ان کی گاڑیوں کے لئے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.
يہ بات انہوں نے مغربي آذربائيجان صوبے كے دورہ كے موقع پر ارنا كے نمائندے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہي.
انہوں نے كہا كہ تركي كي سرحد سے ملحق علاقوں ميں ايراني گاڑيوں پر 9 حملے ہوئے جن ميں ايك ايراني شہري جاں بحق ہوا.
انہوں نے كہا كہ كچھ ايراني گاڑيوں كو آگ لگا دي گئي اور كچھ كو تباہ كر ديا گيا اور اس تمام نقصان كا حرجانہ بھرا جائے.
انہوں نے كہا كہ مستقبل ميں اس طرح كے واقعات سے بچنے كے لئے تركي حكومت كو تعاون ميں ليا جائے گا.
انہوں نے ايراني سياحوں كو خبردار كيا كہ وہ سڑك كے ذريعے كم سے كم سفر كريں اور دن كے وقت سفر كريں.
8 ايراني ٹرك اور 1 بس كو حملے كا نشانہ بنايا گيا جس ميں بس كا ڈرائيور جاں بحق ہو گيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲